ابنا: امریکہ اور فرانس نے ایران کے خلاف پہلے سے عائد پابندیاں برقرار رکھنے اور نئی پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا اظہار فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندنے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔صدر اوبامہ کا کہنا تھا دونوں ملک اس بات پر متفق ہیں کہ فی الحال ایران پر نئی پابندیاں عائد نہ کی جائیں کیونکہ اس سے ایٹمی مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں تاہم پہلے سے عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔
.......
/169